بدھ‬‮   22   اگست‬‮   2018
           

عاصمہ جہانگیرکی نماز جنازہ کون پڑھائے گا۔۔ایسا نام جسے سن کر دینی طبقے کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز انتقال کرجانے والی سینئر ملکی قانون دان عاصمہ جہانگیر کو ملک کا دینی طبقہ اسلام اور دوقومی نظریے کا دشمن قرار دیتا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ عاصمہ جہانگیر کو فوج اور دیگر ریاستی اداروں کی بھی ہمیشہ مخالف سمجھا جاتا رہاہے۔ انھیں دیسی لبرل اور مرزئی ہونے کی طعن و شنید کا بھی سامنا رہا ۔تاہم اب ان کی

نماز جنازہ کے حوالے سے ایک انتہائی اہم انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی اورعالم اسلام کی ممتاز شخصیت ابو اعلیٰ مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ13فروری بروز منگل قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جناز ہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی ؒ کے فرزند حید ر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔ حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کے خاندانی مراسم تھے اور دونوں خاندان کئی دہائیوں کے ساتھ ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں اور عاصمہ جہانگیر اکثر و بیشتر حیدر فاروق مودودی کی رہائش گاہ پر دیکھی جاتی رہی ہیں

Image result for asma jahangir

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us