اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

شارجہ کے ائیرپورٹ پر ایک جہاز اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ ایک بھارتی نے جہاز کی طرف پر اسرار طریقے سے دوڑ لگا دی۔۔سکیورٹی اہلکاروں نے گھبرا کر بڑی مشکل سے پکڑا تو اس نے اس حرکت کی کیا وجہ بتائی؟؟سن کر انھوںنے بھی کہا ہوگا ۔۔بھوتنی کا


شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)منگیتر سے ملنے کی لگن میں بھارتی نوجوان نے شارجہ ائیرپورٹ پر دوڑ لگادی،جہاز پر سامان لادنے والے عملے نے بھارتی عاشق کو چوری چھپے جہاز میں داخل ہوتے دیکھ کر پکڑ لیا ۔اماراتی اخبار کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انجینئر آنکھ بچا کر شارجہ ا ئر پورٹ رن وے سے آدھمکا جہاں سے وہ ایک مسافر جہاز میں

سوار ہونا چاہتا تھا۔جہاز پر سامان لادنے والے عملے کے ایک رکن نے بھارتی شہری کو چوری چھپے جہاز میں داخل ہونے دیکھ لیا، جس کے بعدعاشق نامراد کو سیکیورٹی حکام نے دھر لیا۔بغیر سفری دستاویزات جہاز پر سوار ہونے کی ناکام کوشش کرنے والے بھارتی شہری نے اخبار کو بتایا کہ اس نے جو کچھ کیا اظہار محبت کے سوا کچھ نہیں۔اخبار نے بھارتی عاشق سے منسوب بیان میں کہا کہ میں ایک آزاد منش انسان ہوں اور اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں۔ میں نے یہ سب وطن واپس جا کر اپنی منگیتر سے ملاقات کی خاطر کیا ہے، چاہے مجھے اس کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔عدالتی کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ بھارتی انجینئر کا پاسپورٹ اس کے کفیل کے پاس تھا۔ کفیل بھی عاشق نامراد کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے، اسی لئے گرفتار ہونے والے شخص نے ہوائی ٹکٹ نہیں خریدا تھا۔تعلیم یافتہ بھارتی نوجوان نے اپنی حرکت پر کسی ندامت کا اظہار کیے بغیر کہا کہ مجھے اپنے کئے پر کوئی پشیمانی نہیں کیونکہ میں اپنی منگیتر کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس نے بتایا کہ اسے اپنی مستقبل کی دلہن کے حوالے سے اپنے والدین کی رضا مندی حاصل کرنا باقی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved