بدھ‬‮   22   اگست‬‮   2018
           

ہم اگلے 48گھنٹوں میں اس اسلامی ملک کے ساتھ جنگ کرنے والے ہیں۔۔اسرائیل نے اعلان کر ڈالا۔۔پورا عالم اسلام تشویش میں مبتلا


تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک )شام اوراسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کے بعد اگلے دودن انتہائی اہم قراردے دیئے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت کی سیکیورٹی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شام کے اندر مزید تباہ کن حملے کرنے اور دمشق میں

ایرانی اور شامی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر غور کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے دو دن بہت اہم ہیں اور اسرائیلی فوج شام میں کہیں بھی کوئی بڑا آپریشن کرسکتی ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ شام سے حملہ آور ہونے والے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج حرکت میں آنے کے لیے تیار ہے۔شام کی سرزمین کو استعمال کرکے اسرائیل کی خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔اسرائیلی فوج اور حکومت نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے اور اس حوالے سے مختلف سیناریوز پر غور کیا جا رہا ہے۔

Image result for israil başbakanı

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us