منگل‬‮   21   اگست‬‮   2018
           

2015کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میرے ساتھ کھلاڑی چیخ چیخ کر مجھے منع کرتے رہے لیکن میں ٹرافی کو لات مار کر دو ٹکڑے کر دیا کیونکہ۔۔۔۔معروف آسٹریلوی کھلاڑی کا تین سال بعد ایسا انکشاف کہ مداحوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز جارج بیلی نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کو توڑ کر دو ٹکڑے کر دیا تھا۔اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ2015کے ورلڈ کپ میں دو یادگار چیزیں میرے پاس تھیں ایک وہ اورنج رنگ کا ویسٹ کورٹ تھا جو تقریباً پورے ایونٹ میںمیںنے پہنے رکھا اور دوسرا ورلڈ کپ کی

 

ٹرافی کے پیچ تھے۔انھوںنے انکشاف کیا کہ جب ٹرافی ہمارے پاس آئی تومیں نے ٹرافی کو نیچے رکھا اور اس پر بیٹھ گیا ۔کسی نے مجھے کہا کہ یہ ٹوٹ جائے گی۔تو میںنے کہا کہ نہیں ٹوٹتی ۔ اس کے بعد میں نے اس کو لات مار ی تو یہ دو ٹکڑے ہو گئی ۔ جس پر میں بہت پریشان ہو گیا ۔ جب سب ٹیم سو رہی تھی تو میں ٹرافی اٹھائے گھوم رہا تھا کہاسے کہیں سے ویلڈ کروا لوں۔ میں نے ویلڈ تو کروا لی لیکن اس کی حالت بہت خراب ہو گئی اور باقی کھلاڑیوں کو دکھاتے دکھاتے وہ پھر ٹوٹ گئی۔۔ چار گھنٹوں میں ہمیں اپنے فینز کے ساتھ جشن منانا تھا ۔ہمارے منیجر نے آئی سی سی سے اس کی نقل کا بندوبست کرایا جس سے میری جان میں جان آئی۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us