اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

“تو بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟؟جب میر دل کرے گا میں۔۔۔۔” 2003 کے ورلڈ کپ میچ میں شعیب اختر کو وریندر سہواگ نے کیا کہا تھا؟؟ حیران کن خبر


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچز ہمیشہ ہی سنسنی اورمقابلے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف جان لڑا کر کھیلتے ہیں۔ اور مدمقابل حریف کو زیر کرنے کا ہر حربہ اختیار کرتے ہیں۔ دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامیوں اور نوک جھوک کے بھی مناظر دیکھنے میں

آتے ہیں۔ تاہم کئی لڑائیاں ایک تاریخی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں۔ 2003کا ورلڈ کپ میچ بھی اس کی ایک مثال ہے جس میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کے فاسٹ بائولر شعیب اختر اور بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کے درمیان ہوئی لڑائی کا ایک احوال یہاں پر بیان کیا جاتا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بائولر خاصے جارح مزاج تھے اور اپنے بھارتی حریف کو خطرناک گیندیں پھینکنے کے علاوہ ان پر لفظی گولہ باری بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔ اور بار بار انھیں اکسا رہے تھے کہ وہ شاٹ کھیلیں۔ انھوںنے ایک سے زیادہ مرتبہ سہواگ کو اشتعال دلایا اور کہا کہ ” ہٹ لگا نا۔۔ڈر کیوں رہا ہے؟ اب کھیل بھی لے۔۔” سہواگ پہلے تو اس لفظی گولہ باری پر خاموش رہے۔ لیکن جب شعیب اختر ان کی برداشت سے باہر ہو گئے تو انھوںنے انتہائی اطمینان سے ایک ایسی بات کہہ ڈالی جس پر راولپنڈی ایکسپریس کا غصہ آسمان ہو چھو گیاہو گا۔ سہواگ کے الفاظ تھے ” بائولنگ ڈال رہا ہے یا بھیک مانگ رہا ہے ؟؟ جب میرا من کرے گا ماروں گا تو اپنا کام کر”

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved