بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

مشرف کا طیارہ 1999میں لینڈ کرنے لگا تو انھیں ائیر پورٹ پر گرفتار کرنے کون گیا تھا؟؟اب وہ شخص کہاں اور کس حا ل میں ہے؟؟بڑا انکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت جن لوگوں کو میاں نوازشریف نے سینیٹ الیکشن کےلئے ٹکٹ جار ی کیے ہیں ان میں ایک بڑا دلچسپ نام رانا مقبول کا ہے ۔ یہ صاحب سابق صدر آصف علی زرداری کی زبان کاٹنے کے مرتکب ہو چکے ہیں اس کےعلاوہ انھیں توہین عدالت پر جرمانہ بھی ہوچکاہے ۔اب انھیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کس بنا کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے گا یہ دیکھنا باقی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہناہے کہ رانا مقبول بڑے بہادر آدمی ہیں۔ جبک پرویز

مشرف کا طیارہ 1999میں لینڈ کرنے لگاتھا تو نوازشریف نے انھیں مشرف کو گرفتار کرنے کےکئے بھیجا تھا ۔جو آدمی آرمی چیف کو گرفتار کرنے چلا جائے وہ یقینی طور پر ایک بہادر آدمی ہی ہوسکتا ہے۔ رانا مقبول اس دور میں آئی جی سند ھ کے عہدے پر تعینات تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us