جمعرات‬‮   26   اپریل‬‮   2018
           

دنیا میں سب سے زیادہ کس رنگ کی گاڑی استعمال ہوتی ہے ؟؟؟؟ دلچسپ اعداد وشمار سامنے آگئے


کراچی(نیوزایجنسی)بی اے ایس ایف کی کوٹنگز ڈویژن نے گاڑیوں کی کلر مارکیٹ کے بارے میں اپنی آٹوموٹیو ،او ای ایم کوٹنگز 2017 کی کلر رپورٹ میں دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گاڑیوں کا سفید رنگ پوری دنیا میں مضبوط پوزیشن پر رہا، یہ ابھی تک پہلے نمبر پر ہے اور مارکیٹ میں سفید رنگ کی گاڑیوں کا شیئر40 فیصد ہے ،اس کے بعد بلیک ، گرے اور سلور ایکرو میٹک کلرز سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں،کرومیٹک کلرزمیں نیلے اور سرخ رنگ کی مانگ تقریبا برابر ہے ،اس کے بعد بران کا نمبر آتا ہے ،کاروں کی رنگت کے بارے میں

ایک عالمی جائزے سے پتا چلتا ہے کہ کار جتنی چھوٹی ہوتی ہے اس کا رنگ اتنا ہی کھلتا ہوا ہوتا ہے ،اس جائزے کے مطابق بڑھتی ہوئی سیلز اور ماڈلز کی تعداد کے ساتھ سپورٹ یوٹیلٹی وہیکلز(SUVs) مقبولیت ڈیٹا پر خاطر خواہ طریقے سے اثر انداز ہو رہی ہیں،ان گاڑیوں میں وائٹ اور بلیک کلرز سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us