جمعرات‬‮   26   اپریل‬‮   2018
           

بھارت میں لڑکی کے باپ نےلالچی دلہے پر استرا” چلا دیا۔۔خوفناک خبر


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ کے معاملات دو خاندانوں کے مابین اب ایک کاروباری معاہدہ بنتے جا رہے ہیں۔ اس میں طے کی جانے والی شرائط کا اثر رشتوں پر پڑتا ہے۔ اور عزت و احترام اور احساس جیسے انمول جذبات اکثر مادیت پرستی تلے روندے جاتے ہیں۔ بالخصوص متوسط اور غریب گھرانوں میں ایسے لین دین کی تباہ کاریاں خاصی واضح ہیں۔

بھارت میں شادی کی تقریب میں دلہن کے گھر والوں نے دولہا مونڈھ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک گائوں چنڈ والا میں شادی والے دن لڑکی والوں نے دولہا کو ایک نئی موٹر سائیکل تحفے میں دی لیکن دولہے نے لڑکی والوں سے 2موٹر سائیکلوں کا مطالبہ کر دیا۔ لڑکی والوں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ اپنی ضد پر قائم رہا اور دلہن کے والد سے بدتمیزی بھی کر بیٹھا جس پر دلہن نے اپنے ہونیوالےلالچی شوہر کی لالچ اور اپنے والد کی ساتھ روا رکھنے جانیوالا برا رویہ دیکھتے ہوئے اس کیساتھ جانے سے انکار کر دیا اور دولہا کے خلاف شکایت درج کروا دی ۔ دلہن کے عزیزوں نے صرف اسی پر بس نہ کی بلکہ لڑکے والوں سبق سکھاتے ہوئے دولہا اور اس کے بھائیوں کو گنجا کرنے کے بعد جوتوں کے ہار پہنا کر واپس بھیج دیا۔ اس موقع پر پولیس بھی لالچی دولہا اور باراتیوں کے ساتھ سختی سے پیش آئی اور گھر واپس جانے سے پہلے لڑکی والوں سے معافی مانگنے کا کہا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us