منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

ایک مرتبہ سابق صدر ایوب خان کا ملازم ان کےلئے سیگریٹ لانا بھول گیا،،فوج کے سربراہ نے اسے انتہائی ناجائز گالیاں دیں تو۔۔۔۔انتہائی دلچسپ واقعہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج دنیا میں جو چند بہت بڑے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجوہات میں سے ایک عدم برداشت ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی ہولناک آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اسی عدم برداشت نے گھر کے لوگوں ، اڑوس پڑوس اور محلے داروں، برادریوں اور گروپوں ، یہاں تک کہ صوبوں اور ملکوں میں بھی خوفناک لڑائیاں کروائی ہیں جس کے

نتیجے میں کروڑوں افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اسی عدم برداشت کو لے کر ماضی کے صدر اور فوجی آمر صدر ایوب خان کا ایک واقعہ پیش خدمت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جنرل ایوب خان سیگریٹ پینے کے بڑے عادی تھے۔ سیگریٹوں کے دو پیکٹ ایک ہی دن میں پھونک جایا کرتے تھے۔ ہر روز بٹلر سیگریٹ کے یہ دو پیکٹ ان کے کمرے میں پہنچایاکرتا تھا۔ ایک روز بے چارہ بٹلر سیگریٹ پہنچانا بھول گیا۔ بعد میں جنرل ایوب نے اسے انتہائی غلیظ گالیاں دیں ۔ اور برا بھلا کہا وہ چپ چاپ سنتا رہا۔ جب جنرل صاحب تھک گئے تو وہ کہنے لگا ۔وہ فوج کیا چلے گی جس کے کمانڈر میں سیگریٹ کے انتظار کی بھی برداشت نہ ہو۔ مجھے پاک فوج کا مستقبل انتہائی خراب نظر آرہا ہے۔ اس پرجنرل ایوب بے حد شرمندہ ہوئے اور اسی دن سیگریٹ نوشی ترک کردی اور باقی زندگی سیگریٹ کو ہاتھ بھی نہ لگایا۔

Image result for ayub khan

Image result for ayub khan

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us