بدھ‬‮   22   اگست‬‮   2018
           

خواجہ سرائوں کے گھر میںآدھی رات کو کون گھس آیا؟؟قصور میں ملکی تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آگیا


قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر قصور میں رہائش پذیر خواجہ سرائوں کےگھر میں گھس مسلح ڈاکوئوں کر لوٹ مار اور جنسی زیادتی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق بابا بلھے شاہ کے مزار کے قریب خواجہ سرا نور کے گھر میں رات چھ مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر گھس آئے اور اسلحے کے زور پر تمام خواجہ سرائوں سے باری

باری زیادتی کی ۔ اور گھر میں موجود نقد رقم اور طلائی زیور لوٹ کر فرار ہو گئے۔اگلے روز خواجہ سرائوںنے واقعے کی کےخلاف درخواست متعلقہ تھانے میں جا کر جمع کرائی تاہم پولیس نے تھانے جانے والے خواجہ سرا کا ذلیل کرکے دھکے دے کر تھانے سے نکال دیا۔ جس پر خواجہ سرائوںنے اکٹھے ہو کر تھانے کے سامنے برہنہ حالت میں رقص کرتے ہوئے اور پولیس والوں کو گالیاں دیتے ہوئے احتجاج کیا ۔ پولیس اہلکاروںنے خواجہ سرائوں کو اندر بلایا اور اس شرط پر مقدمہ درج کر لیا کہ جنسی زیادتی کی شکایت شامل نہیں کی جائے گی۔تاہم کسی بھی ملزم کو حال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us