جمعرات‬‮   26   اپریل‬‮   2018
           

بچے ہوئے آٹے کی سو گولیاں بنائیے اور اس پر یہ عمل کیجئے،،مال و دولت کی فروانی کا ایک ایسا وظیفہ جو اتنا آسا ن کہ ہر مومن اسے کرنا چاہے گا


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فرزندان توحید خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں اپنی چھت کے نیچے رحمتوں اور فیوض و برکات کا سایہ فراہم کر رکھا ہے۔ مسلمانوں کا یہ ایمان ہے کہ پریشانی کی صورت میں بھی ایسے اذکار موجود ہیں جو پریشانی کے حل کا برحق ذریعہ ہیں ۔ بے شک قرآنی آیات کی برکات اتنی ہیں کہ انھیں کثرت سے پڑنے سے مومن کئی

مصیبتوں اور بلائوں سے بچا رہتا ہے۔ایسی ہی ایک آیت کریمہ کا یہاں ذکر کیا گیا ہے جسے ایک خاص عمل کے تحت اگر پڑھا جائے تو مال و رزق میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ایسےافراد جو مالی تنگی ، قرضے اور نامساعد معاشی حالات میں گھرے رہتے ہیں ان کےلئے ایک ایسا وظیفہ پیش خدمت ہے جو کرنے سے ان کے معاشی حالات درستگی اور آسودگی کی جانب گامزن ہو جائیں گے۔ وظیفہ یہ ہے کہ گوندھنے کے بعد پکانے سے بچ جانے والے آٹے سے انگور کے برابر سائز کی 100گولیاں تیار کی جائیں اور انھیں دھوپ میں سکھایا جائے۔ اور ہر جمعرات کو نماز عشا کے بعد پہلے اول وآخر درود شریف پڑھا جائے ۔اور پھر ہر گولی پر ایک مرتبہ مندرجہ ذیل آیت کریمہ پڑھی جائے۔
لا الٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظٰلمین

Image result for happy man

یعنی سو گولیوں میں سے ہر گولی پر ایک مرتبہ یہ آیت کریمہ پڑھنا شروع کی جائے تو انشا اللہ رزق میں خیر و برکت ہو گی اور مال و دولت کی فروانی ہو گی لیکن اس عمل کےلئے نماز کی پابندی، اور دل و زبان اور جسم کا ہمہ قسم کے گناہوں سے پاک رہنا ضروری ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us