منگل‬‮   21   اگست‬‮   2018
           

گوجرہ میں امام مسجد کی اپنی سگی بیٹی سے زیادتی


گوجرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین پھٹی نہ آسمان سگے امام مسجد باپ نے سگی بیٹی دوبچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زبیر ٹائون گوجرہ کے رہائشی اشفاق الرحمن جو کہ جامع مسجد اہلحدیث صدیق اکبر تاج کالونی گوجرہ کا امام بھی ہے کے بیٹے عطا الرحمن (طالب علم درس نظامی لاہور مدرسہ)نے سٹی پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے والد اشفاق الرحمن نے اپنی ہوس کو مٹانے کے لیے اپنی ہی سگی بیٹی صفیہ بی بی جو کہ دو بچوں کی ماں ہے

اور طلاق یافتہ ہے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے آئی این پی کے مطابق جس پر سٹی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم باپ اشفاق الرحمن کو گرفتار کرلیا اور اس کی بیٹی صفیہ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us