پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

بے نظیر کو قتل کرنے کا حکم آصف زرداری نے دیا۔۔ قاتل عزیر بلوچ نے اعتراف کر لیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بے نظیر قتل کے معاملے پر پیپلزپارٹی او ر سابق صدر پرویز مشرف باہم دست و گریبان ہیں تاہم اب اس معاملے پر ایک فیصلہ کن انکشاف ہو گیاہے۔ملک کے معروف صحافی اور اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام میں ایک کامیڈی سکرپٹ کے ذریعے بتایا کہ جرائم کی دنیا کے بڑے نام عزیر بلوچ نے اپنے اقبال جرم میں اعتراف کیا ہے کہ اسے بے نظیر بھٹو کے قتل کی ہدایات سابق صدر آصف زرداری نے دی تھیں۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے بھی ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ بے نظیر قتل میں آصف زرداری ملوث ہیں۔ مشرف ایک ذمہ دار سرکاری شخصیت رہ چکے ہیں۔ وہ بات بے بات لب کشائی نہیں کرتے ۔اور اب جب وہ اتنا بڑا انکشاف

کر رہے ہیں تو ان کی بات کو ہلکا نہیں لیا جانا چاہیے۔ اس میں کچھ نہ کچھ ضرور سچائی ہے اور وہ اس لیے بھی کے قاتل خود قتل کا حکم دینے والا کے نام لے رہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us