پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

خوفناک حادثہ۔اہم حکومتی شخصیت سمیت کئی ہلاکتیں


کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آگیا جس میں کئی افراد کی جانیں چل گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسحاق اپنی فیملی کے ہمراہ جیپ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ کوٹلی کے علاقے متھرانی دھموئی کے قریب ان کی جیپ حادثے کا شکار ہو کر مسافر نالے میں جا گری۔ نالے میں بہاو تیز ہونے کے باعث جیپ پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کے اہلکار اور مقامی افراد

نے بہہ جانے والے افراد کو بچانے کی کوشش کی تاہم تمام افراد پانی کی تیز موجوں کی نذر ہو گئے اور ان کی لاشیں برساتی نالے سے نکال لی گئی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us