پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

جنوبی پنجاب میں دریا کنارے دو عورتیں اور پانچ مرد۔۔۔۔ساری رات کیا شرمناک کام ہوتا رہا؟؟؟پولیس حرکت میں آگئی


ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان پولیس اور سی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے اجتماعی زیادتی کرنے والے پانچ میں سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ الپہ کی حدود میں دریا کنارے سیر کیلئے آئی دو خواتین کے ساتھ پانچ افراد نے مبینہ زیادتی کی تھی، زیادتی کا شکار خواتین نے تھانہ الپہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان ان سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین کر لے گئےتھے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔جمعہ کی صبح پولیس اور سی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین سے اجتماعی زیادتی کرنے والے پانچ میں سے چار ملزمان کو

گرفتار کرلیا ٗ سی پی او کے مطابق پانچویں ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی نشتر ہسپتال میں کرادیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us