پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

“عمران کو بچپن سے جانتاہوں ، وہ ایسا نہیں ہے۔۔۔۔” سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی عائشہ گلا لئی کے الزامات کی مخالفت کر دی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قیاس تھا کہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر الزامات کو خوب اچھالے گی ۔ لیکن صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔ عمران خان کے پرانے دوست جو اب مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں ، بھی اس معاملے میں عمران خان کے بلندکردار ہونے کی گواہی دے رہے ہیں ۔ سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے اپنی پارٹی کے چئیرمین عمران خان پر لگائے گئے الزامات پر کارروائی سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ جب یہ معاملہ باضابطہ طور پر ان کے سامنے آئے گا تو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔آ ن لائنسے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے اس لئے وہ کوئی رائے بھی نہیں دے سکتے یہ دو اراکین قومی اسمبلی کے درمیان معاملہ ہے جس مین ایک پارٹی چئیرمین پر ان کی اپنی رکن قومی اسمبلی نے الزاما ت لگائے ہیں لیکن وہ اس پر کوئی کارروائی اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک عائشہ گلالئی کوئی درخواست نہیں دیتی ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو بچپن سے جانتا ہوں وہ ایسا نہیں تھا جس طرح کے ان پر الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ وزیرا عظم کے انتخاب میں اپنے ہی امیدوار کوووٹ نہ دینے پر عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ان کی پارٹی چیف وہپ کوئی درخواست دیں گی تو وہ دیکھیں گے ویسے بھی آرٹیکل تریسٹھ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ایوان میں موجود ہو اور اپنی جماعت کے امیدوار کوووٹ نہ دے اس کے خلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن عمران خان تو آیا ہی ہیں اس لئے ان کے خلاف کاروائی خارج از امکان ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us