بدھ‬‮   22   اگست‬‮   2018
           

پہلا روزہ کس دن ہوگا ؟آپ بھی جانیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیکس)جامعہ کراچی کے معروف سائنسدان اور ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کسی بھی مقام پررمضان کا چاند جمعہ 26مئی کو نظر آنے کا قطعی امکان نہیں ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک میں بھی رمضان کا آغاز اتوار ہی سے ہونے کاامکان ہے تاہم مشرق وسطیٰ کی ریاستوں میں یکم رمضان ہفتہ 26 مئی کو ہوسکتا ہے ۔جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری اسٹروفزکس (اسپا) ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا تھا کہ جمعہ 26مئی بمطابق 29شعبان کوملک کے کسی بھی حصے

میں چاند کی رویت کاامکان نہیں ہے اور رمضان کے چاند کی واضح رویت ہفتہ 27 مئی کوہی ممکن ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک بنگلہ دیش، بھارت اورایران میں بھی جمعہ کوچاند کی رویت نہیں ہوگی تاہم سعودی عرب میں ہفتہ کویکم رمضان ہوسکتا ہے، مزیدبراں افریقا اورامریکا کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جمعہ کوچاند کی رویت ممکن ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us