منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

خواب میں شرمگاہ دیکھ لینا کس بات کی نشاندہی کرتا ہے


ٓخواب میں اپنی شرمگاہ کو دیکھنا بھی روحانی اصطلاح میں خاصا معنی خیز ہے۔ حضرت ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں اپنی شرمگاہ کو برہنہ حالت میں دیکھے یہاں تک کہ اسے لوگ بھی دیکھ لیں تو اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کا کوئی اہم راز لوگوں کے سامنے فاش ہو گیا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی اپنی شرمگاہ کو برہنہ دیکھے اور اسے چھپا لے تو دلیل یہ ہے کہ اس نے اپنا راز ظاہر ہونے سے بچا لیااس خواب کو تعبیر کرنے والے بتاتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں اپنی شرمگاہ کو برہنہ حالت میں دیکھ لے اور فوری طور پر ڈھانپ لے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ اسے کسی لاحق بیماری سے شفا مل جائے گی۔ اور اگر وہ کسی قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے تو اس سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ اور اگر اسے کوئی ڈر یاخطرہ لاحق ہے تو اس سے بھی نجات مل جائے گی۔اسی بارے میں حضرت ابراہیم کرمانی ؒفرماتے ہیں کہ اگر کوئی اپنیشرمگاہ کو برہنہ حالت میں دیکھے اور اس پر شرمندہ ہوجائے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ برائی سے نیک عمل کی طرف آئے گااور اگر کسی کو یہ خواب آئے کہ اس نے جان بوجھ کر

اپنی شرمگاہ کو ظاہر کیاہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی قابل سزا کام کر ڈالے گا اور اس سے اسے کسی مصیبت کا سامنا ہوگا اور لوگ اسے دیکھ کر عبرت پکڑیںگے۔
ٓٓ

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us