منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

شادی کی پہلی رات دلہے نے اپنی دلہن کی گردن توڑی دی وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا موقع ہر کسی کیلئے یادگار ہوتاہے لیکن ایک پاکستانی لڑکی کیلئے یہ موقع نہایت ہی بھیانک ثابت ہوا کیونکہ اس کے شوہر نے اس کی گردن ہی توڑ دی اور اس سزا کی وجہ بھی ایسی تھی کہ جس پر اس بے چاری نوبیاہتا دلہن کا کنٹرول نہیں تھا۔ خاتون نے ایام مخصوصہ کی وجہ سے مرد سے تعلق قائم کرنے سے انکار کردیاتھا۔
شادی ایک ایسا موقع ہوتاہے جو ہر کسی کی زندگی کا خوشگوار دن ہوتا ہے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کیلئے یہ دن بہت ہی بھیانک رہا ۔سہاگ رات کے دن ہی شوہر نے مارمار کرگردن توڑ دی ۔سزا ایسی بات کی ملی کہ جس پر اس کا کنٹرول نہیں تھا۔ دلہن نے ایام مخصوصہ ہونے کی وجہ سے صرف انکار کیا تھا۔
”پڑھ لو“نیوز ویب سائٹ کے مطابق کے عباسی شہید ہسپتال میں ایک ٹرینی میڈیکل سٹوڈنٹ نے بتایا کہ کچھ دن پہلے اس کی ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی، اس کے ہاتھ مہندی سے سرخ تھے، اس کا چہرہ نئی نویلی دلہن کی طرح میک اپ سے بھرا ہوا تھاجبکہ زلفیں بھی نہایت خوش اسلوبی سے سنواری گئی تھیں، اس کاچہرہ زخمی اور ہونٹ ، کان ، ہاتھ اور گالوں پر خراشیں تھیں، ٹانگوں پر خشک خون کے دھبے اور آنکھیں نمناک تھیںاور اس کیساتھ وہاں ایک مرد کھڑا تھا۔
باقی لوگوں کی طرح اس نے بھی پوچھاکہ کیا ہواہے لیکن انہوںنے کہاکچھ نہیں، اس کے خاوند اور خاتون کے درمیان کچھ معمولی سا گھریلو مسئلہ تھا۔ مرد کے بارے میں مزید پوچھنے پر اس نے بتایاکہ وہ میرابھائی تھاتاہم مرد کی طرف سے واضح جواب نہ ملنے پر خاتون سے پوچھا تو اس کا جواب سن کر سب دنگ رہ گئے۔
لڑکی نے آنسوو¿ں کے سمندر میں ڈوبی آنکھوں کیساتھ بتایاکہ میرے خاوند نے میراریپ کیا اور پھر بہت پیٹا، دوبارہ پوچھنے پر لڑکی نے ہاں میں سرہلایااور بتایاکہ ’ میری گزشتہ رات شادی ہوئی، یہ ہماری پہلی رات تھی اور میرے خاوند نے قربت کے لمحات کا مطالبہ کیا ، میں نے بتایاکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں، ایام مخصوصہ ہیں تواس نے بولا کہ مجھے اس سے غرض نہیں ، مزاحمت پر وہ آگ بگولاہوگیا پیٹناشروع کردیا، ریپ کیا اور پھرلاتوں گھوسوں سے پٹائی شروع کردی حتیٰ کہ بیلٹ نکال لی، میں نے چیخنا چلاناشروع کردیااور اس ایسانہ کرنے کی بھیک مانگتی رہی لیکن اس کے کان پر جوں تک نہ رینگی ، اس کے بعد اس نے مجھے زور سے دھکا دیا اور میری گردن کمرے میں کسی چیز سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے میری گردن کی ہڈی (کالربون) ٹوٹ گئی۔
ٹرینی ڈاکٹر نے بتایاکہ رپورٹس چیک کرنے پر معلوم ہواکہ اس کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے ، اس کے چہرے پر غصے کے آثار نمایاں تھے اور وہ درد سے کراہ رہی تھی۔ روتے ہوئے لڑکی نے اپنے بھائی پر چلانا شروع کردیاکہ ’تم لوگوں نے ایسے مرد سے میرا نکاح کیوں کروایا؟‘میں نے اسے پرسکون رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ اپنے خاوند کیخلاف درخواست دیںلیکن اسی دوران اس کے بھائی نے مداخلت کرتے ہوئے اس سے استفسار کیا کہ کیا اس نے اپنے خاوند کی بات مانی تھی جس پر لڑکی نے ’ناں‘ میں جواب دیا جس پر اس نے کہاکہ اگر مان جاتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔ اس کے بھائی کے اس بیان پر میں دنگ رہ گیااور غصہ بھی آیا ، میں نے اسے بتایاکہ مرد کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنی اہلیہ کی مرضی کے بغیرکچھ کرے اور اسلام بھی ایسی اجازت نہیںجبکہ یہ بھی واضح کردیاگیاکہ مخصوص ایام کے دوران اپنی اہلیہ سے قربت نقصان دہ ہے۔ لڑکی کا جواب ملنے کے بعد بھائی کا کہنا تھاکہ ’ ایسا کچھ نہیں ہوتا، کسی اورعورت کا ریپ تھوڑی کیا ہے؟اس کی بیوی ہے‘۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us